
قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے دیا۔
قطر کے وزیر اعظم نے برطانوی براڈکاسٹر پیئرز مورگن (Piers Morgan) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں کہاکہ غزہ میں جو کچھ کیا گیا ہے وہ جنگی جرائم ہیں، جو بھی اس کا ذمہ دار ہے، وہ جنگی مجرم ہے۔
قطر کے وزیر اعظم نے حماس کے عسکری آپریشنز کی مالی معاونت کے الزامات مسترد کر تے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے قطر کے خلاف مہم چلائی جس کا مقصد ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو کمزور کرنا تھا۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا گیا، کوئی بھی جواز یا دلیل ان کارروائیوں کو درست ثابت نہیں کرسکتی، نیتن یاہو یا سمیت جو بھی ان کارروائیوں کا ذمہ دار ہے وہ جنگی مجرم ہے۔
DATE . 30/Sep/2026
