قطر ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیک ایس ایم ایز کیلئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتا ہے،شزا فاطمہ

دوحہ: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے قطر ڈیولپمنٹ بینک کے سی ای او عبدالرحمن السویٖدی سے ملاقات کی، جس میں پاکستانی ٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے فنانسنگ، انکیوبیشن اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ قطر ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کے آئی ٹی اور ٹیک ایس ایم ایز کے لیے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتا ہے۔ ملاقات میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ، سائبرسیکیورٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک نے انوویشن اور ڈیجیٹل اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز کو وسعت دینے، ٹیلنٹ، ٹریننگ اور اسٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرامز کے لیے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے اور صنعتی ڈیجیٹلائزیشن، آئی او ٹی ٹیسٹنگ انوائرمنٹ اور کراس-انکیوبیشن پروگرامز پر مشترکہ تعاون کو ترجیح دینے پر بھی بات کی۔ملاقات دو طرفہ ٹیک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کی اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

Date . Nov / 27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top