
دوحہ: قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی، جس میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، قطر کے وزیر اعظم نے مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور سفارتی ذرائع سے اختلافات پر قابو پانے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
DATE . Feb/9/2026


