قلندرز نے سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

News Image

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ جواب میں لاہور قلندرز نے 186 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
قلندرز کی جانب سے ڈیرل مچل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ سکندر رضا نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 40 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ میچ پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر کیا گیا-

DATE . Apr/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top