قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد-قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا،کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو21 مارچ2025 بروزجمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے 14 اجلاس میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خطاب پر بحث کے علاؤہ وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔

DATE . Mar/11/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top