قومی ایئرلائن 135 ارب روپے میں فروخت، عارف حبیب کنسورشیم نے 75 فیصد حصص خرید لیے

News Image

اسلا م آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 75فیصد شیئرزکی نجکاری کا عمل مکمل ہوگیا ۔ عارف حبیب کنسورشیم نےسب سے زیادہ135ارب روپے کی بولی لگاکرقومی ایئرلائن کے75فیصدحصص خریدلیے جبکہ لکی سیمنٹ کنسورشیم نے 134ارب روپے کی بولی لگائی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے 75فیصد شیئرزکی نجکاری کا عمل مکمل ہوگیا عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیر لائن پی آئی اے75 فیصد حصص کو 135 ارب روپے میں خرید لیا ہے۔لکی کنسورشیم 134 ارب روپے لگائی ۔اس سے پہلے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے101.5 ارب روپےکی بولی لگائی تھی جب کہ ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ روپےکی بولی لگائی ۔

عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب روپےکی سب سے زیادہ بولی لگائی۔دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25ارب روپے کی نئی بولی لگائی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپےکی نئی بولی لگائی۔

مشیر نجکاری کمیشن محمد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ائیرلائن کوبیچنا نہیں بلکہ اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اونگزیب نے کہا کہ نجکاری کے عمل سے اداروں میں بہتر ی آئے گئی۔ ملکی سرمایہ کار وں کا آگے آنا خوش آئند ہے۔

کامیاب بولی دینے والے دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جاسکےگی، اورکامیاب بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

DATE . Dec/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top