قومی مارشل آرٹس کراٹے چمپئین شپ کے مقابلوں کا سلسلہ جاری

News Image

***
17ویں قومی خواتین کراٹے چیمپین شپ کا میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں جاری و ساری ہے۔

دوسرے دن کے اختتام پر چار کیٹگریز کے مقابلے اپنے ا ختتام کو پہنچے، جس میں پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں دو دو گولڈ میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کیے ہوئے ہیں ۔

جبکہ پنجاب تین کانسی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں.

تقریب کے مہمان خصوصی ریجنل اسپورٹس آفیسر احمد زمان خان نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ خواتین کیساتھ ساتھ مردوں اور بچوں کی کٹیگری کے حوالے سے بھی مقابلہ آج سے شروع ہوں گے۔

DATE . June/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top