
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کا تین روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا ہے، جس کا مقصد آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس اور کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔
کیمپ لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن (LCCA) گراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 22 کھلاڑی شامل ہیں جنہیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
کیمپ کے پہلے روز سات کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ ان کھلاڑیوں میں بابر اعظم، سعود شکیل، عثمان خان، شاہد عزیز، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور میر حمزہ شامل تھے۔
کیمپ کے سیشنز کی نگرانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچز کر رہے ہیں۔ مائیک ہیسن کو حال ہی میں پاکستان کے وائٹ بال (محدود اوورز) کے ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے-
DATE . JUN/4/2025