
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور بہتری کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایڈہاک گورننس اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
فیڈریشن کے مطابق اولمپین حسن سردار اور اصلاح الدین کو کمیٹی کا کو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ نئی قائم ہونے والی کمیٹی قومی ٹیم کے انتخاب، ٹریننگ سسٹم اور ٹیکنیکل معاملات کی نگرانی کرے گی تاکہ ہاکی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کے دیگر اراکین کا تقرر حسن سردار اور اصلاح الدین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کارپوریٹ گورننس اور مارکیٹنگ کے امور کو ٹیکنیکل ہاکی آپریشنز سے الگ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے سی ای او جاز عامر ابراہیم کو کارپوریٹ گورننس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی میں کیپٹن فرخ عتیق، شکیل شاہ، غلام علی ملاح اور بریگیڈیئر (ر) اکمل عزیز بھی شامل ہیں۔ نئے انتظامی ڈھانچے سے توقع کی جا رہی ہے کہ قومی کھیل کی بحالی اور بہتری میں مدد ملے گی۔
DATE . Feb/24/2026


