قومی ہاکی کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس کے منتظر، ادھار لیکر اخراجات پورے کرنے پر مجبور

قومی ہاکی کھلاڑی تاحال ڈیلی الاؤنس کے منتظر، ادھار لیکر اخراجات پورے کرنے پر مجبور
فیڈریشن کا دعویٰ تھا کہ حکومت اتنے فنڈز دے رہی ہے کہ ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی کا مسئلہ نہیں ہوگا لیکن معاملہ جوں کا توں ہے: کھلاڑی قومی ہاکی ٹیم۔ فوٹو فائل

لاہور: قومی ہاکی کھلاڑی بدستور ڈیلی الاونس کے منتظر ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے ادھار لے کر اپنے روز مرہ کے اخراجات پورے کیے ہیں۔

ڈیلی الاؤنس کے منتظر ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہا گیا تھا کہ پرو ہاکی لیگ سے معاملات حل ہو جائیں گے، فیڈریشن کا دعویٰ تھا کہ حکومت اتنے فنڈز دے رہی ہے کہ ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

متاثرہ کھلاڑی کا کہنا تھا ہاکی مینجمنٹ کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگیوں کا معاملہ جوں کا توں ہے، نومبر میں دورہ بنگلا دیش کےکیمپ کی ڈومیسٹک اور بنگلا دیش کی انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنسز ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

DATE . Dec/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top