بیجنگ ()
رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ ہے۔ 30 ستمبر کا دن قومی یوم شہداء کے طور پر انتہائی عقیدت سے منایا جاتا ہے۔ اسی دن صبح، چینی صدر شی جن پھنگ سمیت دیگر پارٹی اور ریاستی قائدین،اور مختلف شعبوں کے نمائندے بیجنگ کے تھیان آن من اسکوائر میں عوامی ہیروز کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ براہ راست نشریات پیش کرے گا۔
DATE . Sep/29/2025