قوم کا شہدائے بلوچستان کو عظیم قربانیوں پر خراج تحسین

مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون سے قربانیوں کی داستانیں رقم کر رہے ہیں۔۔پوری قوم‏شہدائے بلوچستان کو ان کی عظیم قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔۔۔ شہدائے بلوچستان نے بےغرض ہوکر بلوچستان کے پائیدار مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ان عظیم شہداء میں ضلع موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے سپاہی عصمت اللہ شہید اور سپاہی شن گُل شہید ، ضلع سبی سے اے ایل ڈی واحد بخش اور ضلع کچھی سے تعلق رکھنے والے سپاہی عبدالخالق شہیدشامل ہیں۔۔ان شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جنہوں نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔

DATE . NOV /21 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top