قوم کا مستقبل اور ملکی بقا نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ،پنجاب حکومت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سکالرشپس دے رہی ہے ،مریم نواز

News Image

گجرات:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل اور ملکی بقا نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ۔پنجاب حکومت ہونہار طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافے اور انہیں عملی زندگی میں کامیابی دلانے کے لیے بہترین تعلیم اور جدید سہولیات فراہم کررہی ہے۔ وہ گجرات یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کررہی تھیں۔

گجرات یونیورسٹی میں ہونہارسکالرشپ اورلیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ ہونہار طلباء وطالبات کے لیے تمام وسائل حاضر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سکالرشپس دے رہی ہے جبکہ خیبرپختونخواکے حکمران نوجوانوں کے ذہن میں پرتشدد نظریات اور ہاتھوں میں ہتھیار تھما رہے ہیں۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور سیاسی مخالفین کے ساتھ بھی اخلاق اور رواداری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں دشمنی کی روش اپنائی اور آج مکافات عمل کا شکار ہیں۔

تقریب کے دوران انہوں نے ہونہار طلباء و طالبات میں سکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے ۔ انہوں نے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ جدید تحقیق سے استفادہ کرتے ہوئے خود کو ملک و قوم کےلئے وقف کردیں۔

DATE . Feb/17/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top