
اسلام آباد:وزیراعظم نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور صبر کی دعا کی ہے۔
وزیراعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ “دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔” انہوں نے کہا کہ پولیس افسران اور جوان دہشتگردی کے خلاف دن رات مصروفِ عمل ہیں اور پوری قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔
DATE . June/22/2025