
سپین :سپینش فٹبال لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ویلاڈولڈ کو ہراکرپوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری کو مزید مستحکم کر لیا۔
ویلاڈولڈ میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے ریلی گیشن کی شکار میزبان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے زیر کیا۔کھیل کےچھٹے منٹ میں ایون۔سانچیز نے فٹبال کو گول پوسٹ کی راہ دکھاکر ویلاڈولڈ کو برتری دلائی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ 54ویں منٹ میں بارسلونا کے’رافنہا‘ نے مقابلہ برابر کردیا۔فاتح ٹیم کی طرف سے دوسرا اور فیصلہ کن گول’ فرمِن لوپیز ‘ نے کھیل کے60ویں منٹ میں داغا۔
اس کامیابی کے بعد بارسلونا کے پوائنٹس کی تعداد79ہوگئی ہے، ریال میڈرڈ کی ٹیم 7پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے-
DATE . May/5/2025