
میڈرڈ: ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا میں ’رایو والیکانو‘ اور ’ویلنشیا‘ کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابری پر ختم ہوگیا۔ میڈرڈ میں کھیلے گئے میچ میں 37ویں منٹ میں نوبل مینڈی نے گول کر کے رایو والیکانو کو برتری دلائی، جس کے بعد میچ میں تیزی آئی۔
64ویں منٹ میں ویلنشیا کے ڈیاگو لوپیز نے شاندار گول کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید گول کی کوششیں ناکام رہیں۔
پوائنٹس ٹیبل کے مطابق رایو والیکانو 9ویں جبکہ ویلنشیا 15ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ بارسلونا لالیگا میں بدستور سرفہرست ہے۔
DATE . Dec/2/2025


