
لاہور کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کو پہلی اننگز میں 109رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز کل کے سکور 216رنز6کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو باقی کے کھلاڑی سکور میں صرف53رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 269رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹونی ڈی زورزی نے سنچری سکور کی، انہوں نے104رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 378رنزبنائے تھے۔
DATE . Oct/14/2025


