
لاہور: حکومت پنجاب نے شہریوں کو درست اور قابل اعتبار معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) آفس میں ایک کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔
یہ کنٹرول روم حکومتِ پنجاب کے اہم فیصلوں اور احکامات کے بارے میں شہریوں کو مصدقہ معلومات فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد بے بنیاد خبروں اور غلط معلومات (ڈس انفارمیشن) کی روک تھام کرنا ہے۔
کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہے گا، جہاں عملہ تین مختلف شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے گا۔
شہری حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل ٹیلی فون نمبروں پر کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں:
042-9204486
042-99201363
042-36297014
حکومت پنجاب کا یہ اقدام شہریوں تک بروقت اور درست معلومات کی رسائی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
DATE . May/8/2025


