
لندن میں “دی لیجنڈ آف دی ٹائیٹینک” کے عنوان سے ایک نئی ورچوئل ریئلٹی نمائش عوام کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔
یہ 120 منٹ کا شاندار تجربہ ناظرین کو 1912 کے المناک حادثے کی یادوں میں لے جاتا ہے، جب ٹائیٹینک شمالی بحر اوقیانوس میں غرق ہو گیا تھا۔
نمائش میں استعمال ہونے والی 360 ڈگری پروجیکشنز اور وی آر ہیڈسیٹس کے ذریعے زائرین خود کو جہاز کے مختلف حصوں جیسے کہ ڈیک، کمرے، اور انجن روم میں موجود محسوس کرتے ہیں۔
یہ تجربہ صرف بصری نہیں بلکہ جذباتی طور پر بھی ناظرین کو اس تاریخی لمحے سے جوڑ دیتا ہے۔
DATE . July/25/2025