لیونل میسی اگلے برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے ، بھارتی وزیر کا بڑا دعویٰ

فیفا فٹبال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کیرالہ میں ایک انٹرنیشنل میچ کھیلے گی، وزیر کھیل عبدالرحمان

لیونل میسی اگلے برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے ، بھارتی وزیر کا بڑا دعویٰ
ترواننت پورم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20 نومبر 2024ء ) بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیر کھیل عبدالرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی اگلے برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر کھیل عبدالرحمان نے انکشاف کیا کہ 2022ء میں قطر میں کھیلے گئے فیفا فٹبال ورلڈکپ کی فاتح ٹیم ارجنٹائن کیرالہ میں ایک انٹرنیشنل میچ کھیلے گی، جس کے تمام تر انتظامات حکومت کرے گی۔
اگر لیونل میسی ہندوستان آنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو یہ ان کا ملک کا دوسرا دورہ ہوگا، ان کا پہلا دورہ ستمبر 2011ء میں ہوا تھا جب ارجنٹائن نے فیفا دوستانہ میچ میں وینزویلا کا مقابلہ کیا تھا۔ ارجنٹائن نے اس میچ میں لیونل میسی کی بدولت نکولس اوٹامینڈی کی مدد سے میچ 1-0 سے جیتا تھا۔

DATE . NOV/ 26 / 2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top