راولپنڈی۔5دسمبر (اے پی پی):لیک سٹی پینتھرز اور نورپور لائنز چیمپئنز ٹی 20 کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہیں جو 7 دسمبر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
دونوں ٹیمیں نہ صرف ٹائٹل جیتنے کا حتمی مقصد حاصل کرنا چاہتی ہیں بلکہ کھلاڑیوں کو تیار کرنا بھی چاہتی ہیں۔ لیک سٹی پینتھرز کے مینٹور ثقلین مشتاق کا کہنا کہ ہم جانتے ہیں فارمیٹس مختلف ہیں اور ہم 50اوورز کے فارمیٹ سے اس چھوٹے فارمیٹ میں آ رہے ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ کھلاڑیوں کو جو رول دیئے گئے ہیں وہ اس کے مطابق کرکٹ کھیلیں گے، اگر وہ اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کھیلے تو اس صورت میں بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ ثقلین مشتاق 2021 اور 2022 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔
بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ٹی 20 کپ سے نورپور لائنز کو کئی عزائم پورے کرنے ہیں۔ مینٹور وقار یونس تسلیم کرتے ہیں کہا کہ تینوں فارمیٹس کی قومی ٹیموں کو مزید مسابقتی بنانے کے لیے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں پاکستانی ٹیم ٹی 20 کرکٹ میں دیگر ٹیموں کے مقابلے میں کافی پیچھے ہے ، سلوگ اوورز میں مڈل اور لوئر آرڈر میں ہمیں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ آرڈر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم مینٹورز اس ٹورنامنٹ کو بہتر بنانے کے لیے ہدف بنائیں گے اور یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
DATE .DEC/ 8/2024