
ماسٹرز تھاؤزنڈ میامی اوپن خواتین سنگلز میں ۔ امریکہ کی کوکوگاف ،بیلاروس کی آرینا سبالنکا اور چین کی کین ون زینگ تیسرے مرحلے میں پہنچ گئیں۔
میامی میں کھیلے جارہے ڈبلیو ٹی اے 1000ٹورنامنٹ کے دوسرےمرحلے میں کوکوگاف نے ہم وطن کی سوفیا ۔کینن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔گاف نے کینن کے خلاف چھ۔0 اور چھ۔0سے بآسانی کامیابی سمیٹی۔
ایک اور میچ میں بیلاروس کی آرینا سبالنکانے بلغاریہ کی وکٹوریہ۔توموواکو سٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔سبالنکا نے تومووا کو چھ۔3اور چھ۔0سے مات دی۔
چین کی کن ون زینگ نے امریکہ کی لارن۔ڈیوس کے خلاف چھ۔1اور سات۔5سے کامیابی سمیٹی۔
DATE . Mar/22/2025