
سربیا کے نوواک جوکووچ کا ایک اور اعزاز۔۔۔ماسٹرز1000ایونٹس میں ریکارڈ411فتوحات سمیٹ لیں۔ جوکووچ میامی اوپن کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔
امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جارہے اے ٹی پی ماسٹرز1000 کے تیسرے راؤنڈ میں چھ مرتبہ کے چیمپئن جوکووچ نے لکی لوزر ارجنٹینا کے’ کیمیلو ۔اوگو۔ کارابیلی‘ کو سٹریٹ سیٹس میںچھ۔1اور سات۔6سے شکست دی۔ جوکووچ کی ماسٹرز1000ایونٹس میں یہ ریکارڈ411ویں فتح تھی۔اس سے قبل سب سے زیادہ فتوحات کا اعزاز اسپینش لیجنڈ رافیل نڈال کےپاس تھا۔۔نڈال نےماسٹرز 1000ایونٹس میں 410میچز جیتے تھے۔راؤنڈ آف16میں جوکووچ کا مقابلہ اٹلی کے لورینزو مسیٹی سے ہوگا۔
بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے روس کے کیرن خیچانووف کو چھ۔7، چھ۔4اور سات۔5سے ہراکر لاسٹ 16میں جگہ بنائی۔ پری کوارٹرفائنل میں دیمتروف، امریکہ کے برینڈن ناکاشیما کے مدمقابل ہوں گے۔
امریکہ کے سیباسچئن کورڈا نے یونان کے سٹیفانوس سیٹسیپاس کو سات۔6اور چھ۔3سے اپ سیٹ شکست دی۔
DATE . Mar/25/2025