ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے

News Image

اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئے۔ نائب وزیراعظم 17 اور 18 نومبر کو ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم پاکستان کے نقطہ نظر سے علاقائی اور عالمی اہم امور پر بات کریں گے اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔ اس موقع پر وہ رکن ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اجلاس میں SCO کے علاوہ منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت، ترکمانستان اور مختلف بین الاقوامی و علاقائی اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔یہ اجلاس SCO کی فیصلہ سازی کے لحاظ سے دوسرا سب سے اہم فورم ہے، جہاں ممالک کے مشترکہ فیصلے اور مشترکہ بیانات جاری کیے جاتے ہیں۔

DATE . Nov/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top