ماضی میں اداکارہ میرا اور ریما کی لڑائی کیوں ہوتی تھی؟ سنگیتا نے حقیقت بتادی

ماضی میں اداکارہ میرا اور ریما کی لڑائی کیوں ہوتی تھی؟ سنگیتا نے حقیقت بتادی
سینیئر اداکارہ سنگیتا حال ہی میں نجی ٹی وی میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات سوال کیے/فوٹوفائل

پاکستان کی سینئر اداکارہ اور فلم میکر سنگیتا نے 90 کی دہائی کی مشہور اداکاراؤں سے متعلق انکشافات کیے ہیں۔

سینئر اداکارہ سنگیتا حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام  میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر سوالات  کیے۔

اداکاراؤں میں لڑائی سے متعلق سوال پر سنگیتا نے بتایا کہ ’ماضی میں اداکارہ میرا اور اداکارہ ریما کی بہت لڑائی ہو ا کرتی تھی  اور اس کی وجہ دونوں کی ہی  نمبر ون ہونے کی خواہش تھی۔

سنگیتا کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو لگتا تھا کہ وہ ہی نمبر ون ہیں۔

دوسری جانب دھیمی اور نرم اداکارہ سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ سنگیتا نے صائمہ کا نام لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اداکاراؤں میں اداکارہ صائمہ سب سے دھیمی  ہیں، وہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں کرتی تھیں بہت سلجھی ہوئی اور نفیس سی ہیں۔

سنگیتا نے مزید بتایا کہ صائمہ کی سیٹ پر کبھی کسی اداکارہ سے لڑائی نہیں ہوئی وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتی تھیں۔

DATE . Oct/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top