مال بردارجہازسازی کی تیاری میں اہم سنگ میل: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت گیارہ سو ٹی ای یو کنٹینر شپ منصوبہ بحال

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مال بردار جہاز سازی کی تیاری میں اہم سنگ میل عبورکرلیاگیاہےاور 1100 ٹی ،ای، یو، کنٹینر شپ منصوبہ بحال ہوگیاہے۔اس اہم منصوبے میں پاک بحریہ ، کراچی شپ یارڈ اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن شراکت دارہے۔منصوبے کے تحت کراچی شپ یارڈ 40 سال بعد پہلا بڑا تجارتی بحری جہاز مقامی طور پر تیار کرے گا جو 20فٹ کے 1100 کنٹینرز بیک وقت منتقل کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو گا ۔اس سے قبل 70ء کی دہائی میں بھی کراچی شپ یارڈ تجارتی بحری جہاز کی تیاری میں گرانقدر خدمات پیش کر چکی ہے ۔یہ منصوبہ غیر ملکی شپنگ کمپنیوں پر انحصار کم کرنے اور پاکستان کی معاشی خود کفالت کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔ایس آئی ایف سی پاکستان میں مال بردار جہاز سازی کے ذریعے بحری شعبے کی ترقی اور ” بلیو اکانومی ” کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

DATE.DEC/14/2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top