مانچسٹر یونائیٹڈ کی یورپا فٹبال لیگ کے سیمی فائنل میں رسائی

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی یورپا فٹبال لیگ کے سیمی فائنل میں رسائی۔ ٹوٹنہم ہاٹسپر اور اسپینش کلب اتھلیٹک بلباؤ نے بھی لاسٹ4کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلی گئی کوارٹرفائنل مرحلے کی دوسری لیگ میں یونائیٹڈ نے فرانسیسی کلب ’لیون‘ کوپانچ چار سے شکست دی اور سات چھ کے ایگریگیٹ سے لاسٹ فور میں جگہ بنائی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے’’مینوئل اوگارتے‘‘، ’’ڈیوگو۔ دالوت‘‘، ’’برونو۔فرنانڈس‘‘، ’’کوبی ۔مائنو‘‘اور ’’ہیری ماگوائر‘‘ نے ایک ایک گول کیا۔ لیون کی جانب سے’’کورینٹن ٹولیسو‘‘، ’’نکولس۔ ٹیگلیافیکو‘‘،’’ریان شیرکی‘‘ اور’’الیگزینڈر۔ لاکازیٹ‘‘ گول کرنے میں کامیاب رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فرانس میں کھیلی گئی پہلی لیگ 2،2گول سے برابر رہی تھی۔ سیمی فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ سپینش کلب اتھلیٹک بلباؤ سے ہوگا۔

DATE . Apr/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top