ماڈل کالج فار گرلز ایف ایٹ ون میں افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین

News Image

اسلام آباد: ماڈل کالج فار گرلز ایف ایٹ ون میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات اور اساتذہ نے اسمبلی کے دوران افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں اور بہادری کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد وطن عزیز کے شہداء کی بلندی درجات اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کالج کی ہونہار طالبات نے اپنی سریلی آوازوں میں ملی نغمے پیش کیے جس سے حاضرین میں حب الوطنی کا جذبہ اور بھی بڑھ گیا۔

وزیر مملکت وجیہہ قمر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی افواج کے جوانوں کی بے مثال جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جس پرامن ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں، یہ دراصل ہماری بہادر افواج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر متحد کھڑی ہے۔

کالج کی پرنسپل آسیہ رفیق ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر بجا طور پر فخر ہے، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔

DATE . May/14/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top