متحدہ عرب امارات: 222 شہریوں کے 139 ملین درہم سے زائد کے قرضے معاف

News Image

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے 222 شہریوں کے مجموعی طور پر 139.87 ملین درہم سے زائد کے قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام صدر شیخ محمد بنزاید النہیان کی ہدایات اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم و چیئرمین صدارتی امور شیخ منصور بن زاید النہیان کی نگرانی میں قرض نادہندگان کے تصفیہ فنڈ کے ذریعے کیا گیا ہے۔
قرض معافی حاصل کرنے والوں میں 132 ریٹائرڈ افراد شامل ہیں جن کے 86.476 ملین درہم سے زائد کے قرضے معاف کیے گئے، جبکہ سماجی معاونت کے مستحق 90 شہریوں کے 53.403 ملین درہم سے زائد کے قرضے بھی معاف کیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق، یہ اقدام سماجی ترقی کو فروغ دینے، مالی بوجھ میں کمی لانے، ریٹائرڈ افراد اور معاشرتی امداد کے مستحقین کی معاونت کرنے، اور خاندانی استحکام کو مضبوط بنانے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی پائیدار ترقی کی قومی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے اور معاشرتی ہم آہنگی و خوشحالی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جنہوں نے ملک کی خدمت کی یا جو معاشرے کے کمزور طبقات سے تعلق رکھتے ہیں۔

DATE . JUN/4/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top