
پاکستان کی ٹی وی شو میزبان متھیرا نے کہا ہےکہ ہم نے مردوں کو مشین بنادیا ہے۔
حال ہی میں متھیرا نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے زندگی کے مختلف پہلوؤں سمیت مرد و خواتین کے حوالے سے گفتگو کی۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے مردوں کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مردوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوتی ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر کوئی عورت کسی مرد کو کہے کہ مجھے ہاتھ کیسے لگایا تو لوگ اسے مارنے آجائیں گے، لوگ نہیں پوچھیں گے آپ کو ہاتھ لگایا بھی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مردوں کو مشین بنا دیا ہے، مردوں میں احساس نہیں ڈالا جاتا اور ہم ان پر ذمہ داریاں ڈالتے رہتے ہیں، وہ اسی کام میں اتنا ختم ہوجاتا ہے کہ وہ نہ اچھا باپ، نا اچھا بھائی اور نا ہی اچھا شوہر بن پاتا ہے، پھر وہ سب کیلئے برا ہوجاتا ہے۔
متھیرا کاکہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سے مرد ہیں جو ڈپریشن کا شکار ہیں لیکن وہ اپنے احساس کسی کو نہیں دکھاسکتے، وہ اپنے دوستوں میں بیٹھ کر نہیں بول سکتا کہ آج دل بہت دکھ رہا ہے۔
DATE . 1 / Aug/2026
