
لاہور:پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری اوروزیرہاوسنگ بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب کیلئے تاریخی بجٹ پیش کیا گیا ہے ،جس میں عوام کیلئے خوشخبریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت چھیالیس ہزار سے زائد گھر بن چکے ہیں۔ایک کروڑ گھر بنانے والوں نے پانچ سو بھی گھر نہیں بنائے ۔
لاہور میں وزیر ہاوسنگ بلال یاسین کے ہمراہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمی زاہد بخاری نے کہا کہ پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے گئے ہیں اور مختلف محکموں کے فنڈز میں تین سوفیصد تک بجٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرہاوسنگ بلال یاسین نے کہا کہ پنجاب میں اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے ذریعے میرٹ پر بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں ۔ پروگرام کے تحت پنجاب میں تیس جون تک پچاس ہزار اوردسمبر تک ایک لاکھ گھر مکمل ہونگے۔صوبائی وزراء نے کہا کہ لاہور میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام فلٹریشن پلانٹس کو فعال کیا جارہا ہے جبکہ و اسا اورپی ایچ اے کا دائرہ کار پنجاب بھر کے تمام شہروں تک پہنچایا جارہا ہے-
DATE . June/18/2025