
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کی کاوشوں سے برسوں پرانے مراکز صحت کی حالت بدلنے لگی ۔ پنجاب کے دور دراز کے 750مراکز صحت یورپی ممالک کے کلینک کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والے سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا انتظام بھی ینگ ڈاکٹرز کے سپرد کردیا گیا ۔ ضلع خانیوال کے پرانے مراکز صحت وہاڑی کے علاقے اڈہ موچیاں والا ،بھکر کے علاقے ڈگر رہتاس ،ضلع گجرات اور سیالکوٹ کے مراکز صحت ،ڈسٹرکٹ اٹک کے علاقے ہاہتر کا آر ایچ سی اور ملتان کے نواحی علاقے قاسم بیلہ کے مراکز صحت میں تزین وآرائش کے علاوہ جدید ترین سہولتیں ،نیا فرنیچر ،طبی آلات مہیا کردیئے گئے ۔ ان مراکز صحت کی ٹوٹی پھوٹی اور بوسیدہ عمارتیں اب جدید ترین مریم نواز ہیلتھ کلینک کا حصہ ہیں ۔
DATE . Mar/4/2025