مری میں بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کاآغاز

پنجاب کے دیگرعلاقوں کی طرح مری میں بھی وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن کاآغاز ہوگیا ہے۔پروگرام کے تحت صفائی کا دائرہ کار مری شہر سے دیہی علاقوں تک وسیع کر دیا گیا۔مریم نوازکے ستھرا پنجاب پروگرام صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح معروف سیاحتی مرکز مری میں بھی متعارف کرا دیا گیا جس کا افتتاح ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور بلال یامین ستی نے کیا ۔اس سلسلہ میں ضلع مری میں انتظامیہ کی زیرسرپرستی اور آر ڈبلیو ایم سی کے زیر انتظام نئی کمپنی کو صفائی کا مکمل نظام سونپ دیا گیا ہے۔ گاڑیوں اور مشینری کے ساتھ ملازمین نے یونین کونسل کی سطح تک صفائی کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

DATE .DEC /12 /2024

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top