مسلح افواج کی مشترکہ ٹریننگ، قومی دفاع میں اہم سنگ میل

پاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ ٹریننگ جاری ہیں جوقومی دفاع میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔ پہلی بار تینوں مسلح افواج کے نوجوان مشترکہ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔یہ ٹریننگ پی ایم اے کاکول میں ہو رہی ہے، جہاں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دباؤ میں فوری ردِعمل دینے کے لیے یہ ٹریننگ نہایت اہم ثابت ہوتی ہے۔تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی یہ مشترکہ تربیت باہمی اتحاد اور اخوت کی بہترین مثال پیش کرتی ہے۔

DATE . Mar/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top