مشرقِ وسطیٰ میں بدترین اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دوسری جانب امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرنے کی قرارداد بھی مسترد کر دی۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 88 فلسطینی شہید اور 176سےزائدزخمی ہوگئے۔فلسطینی حکام کے مطابق غزہ کے قصبے بیت لاہیا پر حملوں میں 66 افراد جبکہ شمالی غزہ کے علاقے شیخ رضوان پر بمباری کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 22 شہیدہوگئے ۔خان یونس کےعلاقے المواصی پر حملے میں 7 افراد شہید ہوئے۔صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی 2 مزیدفلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی فوج کے شام اورلبنان میں جاری حملوں میں 82افرادشہید اورسو سے زائد زخمی ہو گئے۔جس میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ لبنان پر بھی اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں ۔لبنان پراسرائیل کے تازہ حملوں میں 47افراد شہید جبکہ 22 زخمی ہوگئے ہیں۔
DATE . NOV / 23 / 2024