مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بےقابو ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ ۔7مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال مزید بگڑ کر بے قابو ہو سکتی ہے۔شنہوا کے مطابق جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ لڑائی بند کر کے سنجیدہ سفارتی مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری غیر قانونی حملے نہ صرف بڑے …

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال بےقابو ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ ۔7مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال مزید بگڑ کر بے قابو ہو سکتی ہے۔شنہوا کے مطابق جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ لڑائی بند کر کے سنجیدہ سفارتی مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری غیر قانونی حملے نہ صرف بڑے پیمانے پر انسانی نقصان کا باعث بن رہے ہیں بلکہ عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ اور اس سے باہر ہونے والی یہ کارروائیاں عالمی معیشت کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہیں، خصوصاً ان لوگوں کے لیے جو پہلے ہی کمزور معاشی حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے زور دیا کہ موجودہ حالات انتہائی حساس ہیں اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کے نتائج عالمی سطح پر مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔

DATE . Mar/7/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top