
اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے، لی چھیانگ
دوشنبے () شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے پچیسیوں اجلاس کے موقع پر دوشنبے میں چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف کے درمیان ملاقات ہوئی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور ایران کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ ہے اور چین اس موقع سے فائدہ اٹھا کر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلوں اور تعاون میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پیچیدہ ہے اور تمام متعلقہ فریقوں کو چاہیے کہ وہ امن کے انتخاب پر کاربند رہیں اور اختلافات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ اہم انیشی ایٹوز اور تجاویزکے مطابق چین علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
محمد رضا عارف نے کہا کہ ایران چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہر سطح پر قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ اہم انیشی ایٹوز اور تجاویز کا خیرمقدم اور ان کی حمایت کرتا ہے۔ ایران تنازعات اور اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے اور علاقائی امن و امان کی فوری بحالی کے لیے جلد از جلد اسلام آباد ایگریمنٹ پر واپسی کی امید رکھتا ہے۔
DATE . 20/Oct/2026
