
مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لیا گیا۔
وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر پٹرولیم، وزیر تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں اوگرا، پارکو اور دیگر محکموں نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 50 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اضافہ ہونے پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہونے کا امکان ہے۔
DATE . Mar/7/2026


