مشہور اور معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے تین برس بیت گئے

News Image

مشہور اور معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے ہوئے تین برس بیت گئے۔اسماعیل تارا ، جنہوں نے کئی دہائیوں تک شائقین کو اپنی بے مثال اداکاری اور مزاحیہ صلاحیتوں سے محظوظ کیا، آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

انہوں نے 1964 میں اسٹیج سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا جبکہ 1975 میں انہوں نےپی ٹی وی میں فنی سفر شروع کیا۔ 1980 میں پی ٹی وی کے مشہور مزاحیہ خاکوں پر مبنی پروگرام ففٹی ففٹی سے اسماعیل تار ا نہ صرف گھرگھر پہچانےگئے بلکہ شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔ ففٹی ففٹی میں نہ صرف اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ اس پروگرام کے کئی خاکے بھی لکھے ۔

ففٹی ففٹی میں اسماعیل تارا نے اپنے ساتھی فنکار ماجد جہانگیر کے ساتھ مل کر مخصوص انداز میں منوا اور ببوا کے بے مثال کردار تخلیق کیے۔اسماعیل تارا نے پی ٹی وی کے علاوہ دیگر چینلز کے علاوہ اور متعدد فلموں میں بھی اپنی فن اداکاری کے جوہر دکھائ۔ ان کی معروف فلموں میں ہاتھی میرے ساتھی، منڈا بگڑا جائے، چیف صاب اور ہم کسی سے کم نہیں شامل ہیں۔

اسماعیل تارا کو فن خدمات کے اعتراف میں چار مرتبہ نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ اسماعیل تارانے مزاح کی دنیا میں جو شاندار کام کیا اس کی نسبت سے انہیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔

DATE . Nov/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top