مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

News Image

اسلام آباد:مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں رہنما ءغزہ کی صورتحال سمیت بین الاقوامی اُمور پر بھی بات کریں گے۔

مصر کے وزیرخارجہ کا دورہ سیاسی،اقتصادی،دفاعی،ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مستحکم کرے گا۔دورے سےپاکستان اور مصر کی شراکت داری کو مزید فروغ ملےگا۔

DATE . Nov/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top