معاشی حالات کے پیش نظر سندھ حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے ،شرجیل میمن

News Image

کراچی :سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ سندھ کابینہ نے معاشی حالات کے پیش نظر سندھ حکومت نے کفایت شعاری اقدامات کا اعلان کیا ہے جن میں سرکاری اخراجات میں کمی، غیر ملکی دوروں پر پابندی اور سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں کمی شامل ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے سندھ ایگریکلچر ویمن ورکرز رولز کی منظوری دیتے ہوئے خواتین زرعی محنت کشوں کے لیے مساوی اجرت، زچگی کی سہولیات اور ہراسانی سے تحفظ کے اقدامات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بینظیر ویمن ایگریکلچرل ورکرز کارڈ اور 50 کروڑ روپے کے انڈومنٹ فنڈ کی بھی منظوری دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ملیر میں نرسنگ اسکول کے قیام، طلبہ کی حاضری کی مانیٹرنگ کے لیے موبائل ایپ اور ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کی منظوری بھی دی ہے ۔

DATE . Mar/11/2026

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top