معاونِ خصوصی طارق فاطمی کی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات

معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فیلمن یانگ سے ملاقات کی۔ملاقات میں کشمیر، فلسطین اور سلامتی کونسل اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔معاونِ خصوصی نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ سال منظور کیا گیا “پیکٹ فار دی فیوچر” عالمی تعاون کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے، انہوں نے ترقی، مالیاتی قرضوں اور بین الاقوامی مالیاتی نظام میں اصلاحات جیسے اہم مسائل پر پاکستان کے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کو اجاگر کیا۔انہوں نے جنرل اسمبلی کے صدر کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر پاکستان کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ معاونِ خصوصی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر اور کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت سے محروم رکھنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

DATE . Mar/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top