معاونِ خصوصی طارق فاطمی کی امریکی حکام اور کانگریس رہنماؤں سے ملاقاتیں

معاونِ خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی حکام اور کانگریس کے رہنماؤں سے مفید ملاقاتیں ہوئیں ۔ یہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ پہلا اعلیٰ سطح رابطہ تھا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان مشن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران طارق فاطمی نے کہا کہ انہیں محکمہ خارجہ اور کیپیٹل ہل دونوں جگہوں سے بہت مثبت ردِ عمل ملا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں ۔طارق فاطمی نے کہا کہ انہوں نے امریکی حکام کو وزیرِاعظم کی اقتصادی ترقی، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ کے بارے میں آگاہ کیا تاکہ پاکستانی عوام کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے اور ان اہداف کے حصول کے لیے تمام بڑی طاقتوں کے ساتھ تعاون کو وسعت دی جا سکے۔پاک-امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ باہمی تعاون کے خواہاں ہیں ۔

DATE . Mar/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top