معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا دورہ اٹک، رمضان ریلیف پیکج کاجائزہ لیا

معاون خصوصی پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نےکہاکہ رمضان المبارک میں ریلیف پیکیج کی فراہمی کے ساتھ تقسیم کے طریقہ کار میں شفافیت کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔اٹک میں رمضان سہولت بازاروں اورنگہبان رمضان پیکیج کےحوالےاجلاس کی صدارت کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ رمضان سہولت بازار میں چینی 130 روپے فی کلو گرام فروخت کی جارہی ہے ۔سلمیٰ بٹ نےرمضان سہولت بازاراٹک کا دورہ بھی کیا اور اشیا خورونوش کی فراہمی، معیار اور سہولیات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے نگہبان رمضان پیکج کے پےآرڈز حاصل کرنےوالےافراد سے بھی ملاقات کی اورکہا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئےتمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

DATE . Mar/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top