معذور افراد کی سہولیات کے لیے پنجاب حکومت کا ایک ارب سے زائد کا خرچ:سائرہ افضل تارڑ

News Image

حافظ آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کی کوآرڈینیٹر سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت معذور افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک ارب سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔ حافظ آباد میں خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ، وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات کی فراہمی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے انقلابی پروگرام ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف بلا تفریق عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہیں۔ غریب، متوسط اور خصوصی افراد کے لیے ان کے کیے گئے کاموں کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے اقدامات کو سراہا۔

DATE . May/31/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top