
خلیل احمد تین مارچ انیس سوچھتیس کو آگرہ میں پیدا ہوئے انہوں نے انیس سو باسٹھ میں ہدایت کار الحامد کی فلم آنچل سے موسیقی کا آغاز کیا ان کا گانا کسی چمن میں رہو بہار بن کے رہو پاکستان میں نہایت مقبول ہوا اور جس سے انہوں نے فلمی موسیقار کے طور پر اپنا نام قائم کیا۔
خلیل احمد نے بچوں کے لیے موسیقی کے پروگرام ہم کلیاں ہم تارے کی میزبانی بھی کی جسے پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیا گیا خلیل احمد انیس سوستانوے میں لاہور میں انتقال کر گئے۔
DATE . July/24/2025