
ادبی تنظیم “وجدان” کے زیراہتمام پنجابی زبان کے ممتاز شاعر تجمل کلیم کی یاد میں ننکانہ صاحب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
ملک بھر سے ممتاز شعراء، مصنفین، اہلِ ادب اور تجمل کلیم کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کی صدارت معروف شاعر محمد انور زاہد نے کی، جبکہ ڈاکٹر سعید خاور بھٹہ، واجد امیر، رائے محمد خان ناصر، رانا سعید اختر اور دیگر مقررین نے تجمل کلیم کی ادبی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ تجمل کلیم نے پنجابی غزل کو نئی زندگی دی اور عام آدمی کے دکھوں اور مسائل کو اپنی شاعری میں جگہ دی۔
تقریب میں مقامی گلوکارہ مبینہ اکبر نے تجمل کلیم کا کلام پیش کیا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔
آخر میں مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تجمل کلیم پنجابی ادب کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کا خلا مدتوں پورا نہیں ہو سکے گا
DATE . June/14/2025