پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے۔ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے بادل چھٹ چکے ۔گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے۔آج پاکستان کی معیشت کے تمام اشاریئے مثبت ہیں۔ اگلے سال تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے۔ مایوسی پھیلانے ، ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے عناصر آج کدھر ہیں۔؟ کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے۔؟ کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں۔ ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کراچی میں تاجر نمائندوں سے خطاب۔
DATE . NOV /21 /2024