
شگر: وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کے لیے شروع کی گئی مفت سولر اسکیم کے تحت ضلع شگر کے درخواست دہندگان کو سولر پینل فراہم کرنے کے لیے ڈی سی آفس شگر میں الیکٹرانک قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے بٹن دبا کر الیکٹرانک قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا۔ قرعہ اندازی کے دوران ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
ضلع شگر سے مجموعی طور پر 2849 درخواست دہندگان نے اسکیم کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں، جن میں سے 779 افراد کو مفت سولر پینل کی فراہمی کے لیے منتخب کیا گیا۔
اس اسکیم کے تحت 85 کاروباری حضرات نے بھی درخواستیں جمع کروائی تھیں اور تمام درخواست دہندگان کو منتخب کر لیا گیا ہے۔
DATE . Mar/16/2026


