بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے بھارتی حکومت کے اس حکم نامے کی شدید مذمت کی ہے جس میں مساجد کے متولیوں کو نمازجمعہ سے قبل مودی حکومت کے مقرر کردہ وقف سربراہ سے خطبہ جمعہ کی منظوری لینے کیلئے کہاگیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک بیان میں اس اقدام کو مسلمانوں کے مذہبی حقوق اور آزادیوں پر حملہ قرار دیا۔حریت رہنما نے اس ہدایت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی حکمرانی والی ریاست کا یہ اقدام مسلمانوں کے مذہبی حقوق اور آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اقدام کسی بھی وقف بورڈ کے دائرہ اختیار سے باہر ہونے کے علاوہ بی جے پی کی طرف سے بھارتی پارلیمنٹ میں لائے گئے وقف ترمیمی بل کے پیچھے اصل مقاصد کو بے نقاب کرتا ہے۔میرواعظ نے اس ہدایت کو مذہبی امور میں ناقابل قبول مداخلت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلمان اس کی سختی سے مخالفت کریں گے۔

مقبوضہ وادی میں خطبہ جمعہ کی وقف سربراہ سے منظوری کی پابندی: میر واعظ کی مودی سرکا رکی پابندی کی شدید مذم
DATE . NOV /21 / 2024